ٹھٹھہ :گاؤں محمد خاصخیلی میں رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )رکن قومی اسمبلی، ممبر قائمہ کمیٹی برائے مواصلات قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی سید ایاز علی شاہ شیرازی کے اعزاز میں ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی کے گاؤں محمد خاصخیلی میں مختلف برادریوں کی جانب سے تقریب کا انعقاد تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت اس موقع پر
سید ایاز علی شاہ شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے انھیں جو بھی عزتیں مل رہی ہیں وہ ان کے والد مرحوم سید الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی عوامی خدمات کا نتیجہ ہیں اور ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کے گاؤں عارب سولنگی کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے جس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے جبکہ ہماری ھمدردیاں گائوں کے متاثرین کے ساتھ ہیں جبکہ ایسے واقعات حکومت کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں سندھ حکومت کو ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے انھوں نے گائوں والوں سے مخاطب ہوکر کہا کے
آپ کے جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لیے وہ اپنی طرف بھرپور کوشیں کریں گے اس سے قبل سید ایاز علی شاہ شیرازی گاؤں محمد خاصخیلی پہنچنے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں لونگیاں اور اجرکیں پہنائی گئیں۔



