25000 روپے جرمانہ سزا، مودی سےڈگری کیوں مانگی؟

انڈیاکے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اس وقت ایک بحث سر گرم ہے جس میں نریندر مودی کو فاشسٹ قرار دیا جارہا ہے ،اس کی وجہ انڈیا میں حالیہ ہونے والے عدالتی فیصلے ہیں انڈین عدالت کا حالیہ اور ایک عجیب فیصلہ سامنے آیا جس میں ایک شخص کو مودی سے ڈگری مانگنے پہ25000کا جرمانہ کردیاگیا ،تفصیلات کے مطابق دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جانب سے ایک بیان میں مودی پہ تنقید اوران کی مبینہ جعلی ڈگری پہ بات کرتے ہوئے ڈگری عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کردیا جس پہ ریاست گجرات کی ہائی کورٹ میں مقدمہ چلا جس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال25000 جرمانہ عائد کردیا گیا،اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ آپ نے نریندر مودی سے ڈگری کیوں مانگی۔ یاد رہے کہ انڈیا کی اپوزیشن جماعت نیشنل کانگریس کے سابق سربراہ اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی جس تقریر میں راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کا آخری نام دو اشتہاری تاجروں کے ساتھ جوڑا تھا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سب چوروں کا نام مودی ہی کیوں ہوتا ہےجس پہ راہول گاندھی کو ایک عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئےدو سال کے لیے نا اہل کردیاتھا۔

مزید خبریں

Back to top button