ٹھٹھہ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار اور بھارتی جارحیت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی ریلی، یومِ سیاہ منایا گیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار، کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں 27 اکتوبر کو ٹھٹھہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکال کر یومِ سیاہ منایا گیا ریلی کی قیادت ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور دیگر کر رہے تھے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، ڈی سی ٹھٹھہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر میں بھارتی فوج کی آمد کے دن کو پاکستان میں ہر سال یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا اور تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے آواز اٹھانا ہے۔



