مودی کو چور کیوں کہا؟ سیاسی رہنما نااہل

نئی دہلی : انڈیا کی اپوزیشن جماعت کا نیشنل کانگریس کے سابق سربراہ اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نگریس کے رہنما راہل گاندھی ان دنوں سیاسی مشکلات کا شکار ہیں ۔ حکمران جماعت بی جے پی سے انھیں شدید سیاسی چیلنج کا سامنا ہے۔ راہول گاندھی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی ساتھ ہی ایک دن بعد راہل گاندھی کوپارلیمنٹ سے نکال دیا گیا۔ایک نجی ٹی ویکے مطابق 52 سالہ راہول گاندھی کو ایک عدالت نے مجرم قرار دیا تھا اور جمعرات کو گجرات میں 2019 کی ایک تقریر کے لیے دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس تقریر میں راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کا آخری نام دو اشتہاری تاجروں کے ساتھ جوڑا تھا، انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سب چوروں کا نام مودی ہی کیوں ہوتا ہے۔عدالت نے ان کی ضمانت بھی منظور کر لی اور 30دن کے لیے سزا معطل کر دی تاکہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کر سکیں، دوسری طرف اب ان کی بہن پریانکا گاندھی سیاست سنبھال رہی ہیں پارٹی کے بڑے جلسے کر رہی ہیں جن میں وہ موودی سمیت اپنے مخالفین پہ شیدید تنقید کررہی ہیں ۔



