طالبان حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیدیا۔عبوری افغان حکومت نے بگرام ایئربیس پر معاہدے کو ناممکن قرار دے دیا۔
بگرام ایئر بیس واپس لینے کے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سربراہ افغان وزارت دفاع فصیح الدین فطرت نے کہا کہ بگرام ائیر بیس پر کوئی معاہدہ ممکن نہیں ہے۔
افغانستان کی ایک انچ زمین پر بھی معاہدہ ممکن نہیں
سربراہ افغان وزارت دفاع فصیح الدین فطرت نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی ڈیل سے بگرام ائیر بیس واپس لینا چاہتے ہیں،افغانستان کی ایک انچ زمین پر بھی معاہدہ ممکن نہیں،افغانستان کی زمین پر کسی معاہدے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں امریکا کو افغانستان کی بگرام ائیر بیس نہیں چھوڑنی چاہئےتھی،ہم بگرام ائیر بیس واپس لیں گے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
امریکی صدر کی بگرام ایئر بیس واپس لینے کی دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا افغانستان نے بگرام ائیر بیس امریکا کو واپس نہ دی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
کچھ روز قبل چین کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ائیر بیس سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔
افغانوں کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ ہے،چین
چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے، امید رکھتے ہیں کہ تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔
Back to top button