سید ایاز علی شاہ شیرازی کی حاجی انیس اختر میمن کے گھر خصوصی آمد، عمرہ کی سعادت پر مبارک بار

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) رکنِ قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی نے تاجر اتحاد ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری حاجی انیس اختر میمن کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں اور ان کے فرزند محمد صفیان اختر میمن کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
مکلی سوسائٹی میں واقع رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی خیرسگالی، نیک تمناؤں اور مختلف سماجی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر تاجر اتحاد ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین حاجی وسیم اختر ٹکانی میمن، نائب صدر حاجی فرید چنڈ میمن، سراج احمد قاضی، معروف تاجر ساجد حسین واسوانی، ڈاکٹر اعجاز قاضی اور ایاز اختر میمن بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تاجر برادری کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو سندھ کی ثقافتی روایات کے تحت اجرک اور لونگی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
بعد ازاں حاجی انیس اختر میمن، ان کے صاحبزادوں عائش اختر میمن اور محمد صفیان اختر میمن نے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔



