پشاور میں گھریلو تنازع خونریز المیے میں بدل گیا، بیٹے پر والدین اور بھائی کے قتل کا الزام

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں گھریلو تنازع کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے والد، والدہ اور بھائی کو قتل کر دیا اور واردات کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button