سونا پھر سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کی بڑی کمی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا مزید 2400 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 39 روپے سستی ہوکر 7059 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4406 ڈالر پر آگیا۔
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث زیورات خریدنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں قدرے ریلیف پیدا ہوا ہے، تاہم مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔



