ای سی سی کا بڑا فیصلہ،6.6ارب روپے سے30بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کیلئے 6.6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ، ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

پاکستان ستمبر2027ء میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کر دی گئی ۔

اجلاس میں تمباکوکی کم ازکم قیمت اور سیس کی شرح میں تبدیلی کی تجویز مؤخر کر دی گئی جبکہ تمباکو کی قیمتوں سے متعلق تجویز مزید وضاحت کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

گوادر فری زون سے گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کی تجویز منظور کر لی گئی ، گدھے کے گوشت اور کھالوں کی برآمد کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ۔

ای سی سی کے اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 ستمبرتک گیس فراہمی جاری رکھنےکی منظوری دیدی گئی جبکہ دانش اسکولز اتھارٹی فنڈ کیلئے 5 ارب روپے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔

دانش اسکولز فنڈ کی رقم اینڈومنٹ کے تحت رکھی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان اسکلزامپیکٹ بانڈ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسکلزامپیکٹ بانڈ پر پیشرفت کی رپورٹ 30 ستمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید خبریں

Back to top button