بحرین کا ایران پر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام

بحرین(جانوڈاٹ پی کے)بحرین نے ایران پر تازہ حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
منامہ سے خبر ایجنسی کے مطابق بحرینی فوج کے جنرل کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ایران نے میزائلوں اور ڈرونز سے شہریوں کو نشانہ بنا کر جارحانہ پالیسی جاری رکھی۔
بحرینی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایران کے متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو فضا میں تباہ کر دیا۔



