گرمی کا بہترین مشروب، گھر میں بنائیں مزیدار جامن موجیٹو

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جامن موجیٹو
(دو گلاس)
اجزاء :
1 کپ پکے ہوئے جامن (بیج نکال کر)
10 سے 12 پودینے کے پتے
2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس
2 سے 3 کھانے کے چمچ چینی یا (حسبِ ذائقہ)
1 چٹکی کالا نمک (اختیاری، ذائقہ بڑھانے کے لیے)
برف
1 سے 1½ کپ سوڈا واٹر یا اسپارکلنگ واٹر (سادہ ٹھنڈا پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے)
ترکیب:
گلاس میں جامن، چینی، لیموں کا رس اور پودینہ ڈال کر ہلکا سا میش کریں۔
برف شامل کریں۔
اوپر سے سوڈا واٹر ڈال دیں۔
ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔
پودینے کی ٹہنی، لیموں کے سلائس اور چند پورے جامن سے گارنش کر کے فوراً پیش کریں۔
ٹپس:
مزید ذائقے کے لیےآدھا چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ شامل کریں۔
اگر رنگ زیادہ گہرا اور ذائقہ زیادہ فروٹی چاہیے تو 2–3 چمچ جامن کی پیوری بھی شامل کر دیں۔



