امریکی فوج نےصدرٹرمپ کی ہدایت پرایران کیخلاف مسلسل تیسری رات فضائی حملےشروع کردئیے،بندرعباس شہرمیں دھماکے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات فضائی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سینٹکام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملے ایرانی افواج پر بھاری نقصان پہنچانے اور آبنائے ہرمز میں بے گناہ شہریوں اور تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر  بندرعباس میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button