15اکتوبر2025کے بعد عمران خان سے نہیں ملا،بیرسٹرگوہرکابڑا انکشاف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ 15 اکتوبر 2025 کے بعد سے ان کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور وہ اس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے بارہا درخواستیں کیں، تاہم ایک مرتبہ بھی ملاقات کی پیشکش یا اجازت نہیں دی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اہل خانہ اور وکلا کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کے بیان نے عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔ ان کا واضح مؤقف ہے کہ 15 اکتوبر 2025 کے بعد ان کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button