پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا! حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر معمولی ردوبدل کردیا گیا۔ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل صارفین کے لیے خبر کچھ مختلف ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

 نئی قیمتوں کے بعد پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، مال برداری اور زرعی شعبے کے اخراجات پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں مہنگائی اور ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات پہلے ہی عوام اور کاروباری طبقے کے لیے بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

پٹرول کی قیمت میں کمی نے عوام کو معمولی ریلیف دیا تو ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حلقوں کے لیے نئی تشویش کھڑی ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button