انسٹا گرام کا ڈائریکٹ میسجز میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

ڈی ایمز اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ڈائریکٹ میسجز ان باکس کو کہا جاتا ہے۔میٹا کی جانب سے ایسے نئے ٹولز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو صارفین کو میسجز ریکوئسٹ فلٹر کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔آسان الفاظ میں جن میسجز ریکوئٹس کو فلٹر کیا جائے گا وہ مین ان باکس میں نظر نہیں آئیں گے۔

یہ نئے ٹولر ویریفائیڈ اکاؤنٹس، برانڈز، کریٹیرز اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر میسج ریکوئسٹس کو فلٹر اور sort آؤٹ کریں گے۔اس سے صارفین کو ان میسجز کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی جن کا جواب دینا ضروری ہوگا۔ 
اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ اسٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button