امریکی فوج کا ایرانی جزیرے خارگ میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج نے ایرانی جزیرے خارگ میں تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔
سینٹکام نے کہا کہ کارروائی ایران کی جانب سے امریکی نیوی کے جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے جواب میں کی گئی۔
سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ پاس دارانِ انقلاب کے لیے امریکی پیغام بالکل واضح ہے، اگر وہ امریکا کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنائيں گے تو ہم ان کے تین جہازوں کو نشانہ بناکر انہيں زیادہ بھاری معاشی نقصان پہنچائيں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی کوہ کلنگ میں مشتبہ جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ بھی کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران جنگ کو فوجی تنازع کہتے ہیں، یہ فوجی تنازع معمولی بات ہے، ویت نام اور دیگر تنازعات میں ہزاروں امریکی مارے گئے تھے، لیکن ایران میں 18 سپاہی مارے گئے، جو بڑی بات نہیں۔



