اسرائیل نے جوابی وار کردیا،برطانیہ،آسڑیلیا اور کینیڈا کو خبردار کردیا

کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی،نیتن یاہو کی دھمکی

اسرائیل نے جوابی وار کردیا،برطانیہ،آسڑیلیا اور کینیڈا کو خبردار کردیا۔اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی،مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا،برطانیہ اور آسڑیلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا،اسرائیل اور امریکا کی نیند حرام ہوگئیں
اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا سے واپسی پربڑا فیصلہ کرنے کا اعلان کردیا۔نیتن یاہو نے کہا اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔ یہ اعلان امن قائم کرنے کے بجائے خطے کو مزید غیر مستحکم کرتا ہے اور مستقبل میں پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچائے گا۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام مذاکرات اور دونوں فریقوں کے درمیان کسی مفاہمت کے تمام اصولوں کے منافی ہے اور مطلوبہ امن  کے امکانات کو مزید کم کردے گا۔

مزید خبریں

Back to top button