کینیڈا،برطانیہ اور آسڑیلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا،اسرائیل اور امریکا کی نیند حرام ہوگئیں

فلسطینی عوام کی جائز اور دیرینہ ریاستی خواہشات کو تسلیم کرتے ہیں،آسڑیلوی وزیر اعظم

کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا۔کینیڈا کے وزیراعظم مارک کرنی  نے تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا نے فلسطین کو باقاعدہ ریاست تسلیم کرلیا۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزنے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا فلسطین کی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرتا ہے۔آسڑیلوی وزیر کا کہنا تھافلسطینی عوام کی جائز اور دیرینہ ریاستی خواہشات کو تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا دو ریاستی حل ہی پائیدار امن اور سلامتی کا واحد راستہ ہے۔
انتھونی البانیز کا کہنا تھافلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے اور اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔فلسطین کیساتھ سفارتی تعلقات اور سفارتخانوں کا قیام اصلاحات کی پیشرفت سے مشروط ہوگا۔

 

 

مزید خبریں

Back to top button