آپریشن شعبان میں کامیابی پر محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محسن نقوی نے مشترکہ آپریشن میں مزید 5 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر زمینی اور فضائی کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وطن عزیز سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عناصر عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلوچستان کی دھرتی پر خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

محسن نقوی کے مطابق آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 114 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز انتہائی متحرک، پیشہ ور اور الرٹ ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button