وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، امیر قطر سے تعزیت کریں گے


دوحہ (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورہ قطر کے لیے دوحہ پہنچ گئے۔
دوحہ ایئرپورٹ پہنچنے پر قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف قصر لوسیل جائیں گے، جہاں وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزیراعظم قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی قطر گئے ہیں۔