بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاری، ہلاکتیں 52 ہوگئیں، 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر


ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں اور شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک کے 7 اضلاع میں سیلابی صورتحال تاحال تشویشناک ہے، جہاں متعدد سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں، جس کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ اموات کاکس بازار میں ہوئیں، جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان سیلابی پانی میں محصور ہیں، جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی فوج، بحریہ اور دیگر امدادی ادارے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ اور دور دراز علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور طبی امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔