اوکاڑہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اور اسلحہ بردار سمیت 2 ملزمان گرفتار

اوکاڑہ: (رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) تھانہ چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام حسین کے قبضے سے 1600 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ دوسرے ملزم دلشاد کے قبضے سے ایک پسٹل معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ "کرائم فری پنجاب” ویژن کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button