بھارت میں آئی لَو محمد ﷺکہناجرم بن گیا

بھارت میں’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا،بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔

بھارت میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت رکھنا جرم بنا دیا گیا اور ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنے پر ریاست اترپردیش میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ12ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ کے  جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لَو محمد ﷺ کا بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس نے بھی واقعے کے کئی روز بعد 20 مسلمانوں پر مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button