خاتون کے ساتھ زیادتی ، ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنا دی گئی

نیویارک:امریکی عدالت نے 90ء کی دہائی میں 52 سالہ خاتون کالم نگار جین کیرول کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا۔نیویارک کی جیوری نے سابق امریکی صدر کو تقریباً 30 سال پرانے کیس میں جین کیرول کو 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔جین کیرول نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کو ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجبکہ سابق امریکی صدر نے خاتون کو جھوٹا قرار دیا تھا۔امریکی قانون کے مطابق یہ ایک سول مقدمہ ہے، اس لئے سابق صدر پر نہ فرد جرم عائد ہوگی اور نہ ہی قید کی سزا تاہم وہ جرمانہ ادا کریں گے۔ اپیل کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔ سابق امریکی صدر نے اس فیصلے کو ہتک آمیزقرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس خاتون کو جانتے ہی نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button