امریکہ کا بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا،ٹرمپ نے مودی کی زمین کھینچ لی

چابہار سے کاروبار کا بھارتی منصوبہ فیل ہوگیا

امریکی صدر نے سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ایک دن بعد ہی مودی کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی۔امریکا نے بھارت کو ایسا جھٹکا دیا ہے کہ مودی سرکاری ٹینشن میں آگئی ہے۔
امریکہ نے بھارت کو ایرانی چابہار بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے چھوٹ واپس لی گئی۔
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ چابہار پر بھارتی آپریٹرز کو امریکی سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ29ستمبر2025سےمؤثرہو گا۔
چابہار بھارت کےلئے افغانستان اور وسط ایشیا تک اہم تجارتی راستہ ہے۔چابہار پر سرمایہ کاری کرنے والی بھارتی کمپنیوں کا سرمایہ خطرے میں پڑ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button