تاجر رہنما حاجی انیس اختر میمن کی رکن قومی اسمبلی ایازشاہ شیرازی کے اعزاز میں شانداردعوت

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے )تاجر اتحاد ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری مکلی میں قائم سپر اسٹور انیس 99 کے مالک اور مکلی کوآپریٹو ھائوسنگ سوسائٹی کے سابق ڈائریکٹر حاجی انیس اختر میمن کی جانب سے ٹھٹھہ کے ایک معروف ھوٹل پر موجودہ رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر ممکلت برائے فوڈ سیکیورٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی کے مان میں ایک شاندار عشائیہ دیا گیا اس موقع پر تاجر اتحاد ٹھٹھہ کے رھنمائوں حاجی وسیم اختر ٹکانی میمن، سراج احمد قاضی، ایاز اختر میمن، حاجی فرید احمد میمن، حاجی بشیر احمد میمن، ساجد حسین واسوانی، فھیم سبزپوش اور دیگر کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو سندھی لونگی کے تحائف پیش کئے عشائیے میں پھنچنے پر حاجی انیس اختر میمن، ساجد حسین واسوانی، جاوید لطیف میمن، ایاز اختر میمن کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر سماجی رھنما اور تاجر عنایت حسین قریشی، ڈاکٹر اعجاز احمد قاضی، حیسکو ٹھٹھہ کے ایگزیکٹو انجنیئر، حیسکو مکلی کے ایس ڈی او شفیع میمن، اسسٹنٹ مختارکار عزیز میمن، غنی قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button