اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور عبداللطیف نااہل قرار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن نے مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اورعبداللطیف کو نااہل قراردے دیا۔

الیکشن کمیشن نے سابق ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر زرتاج گل، صاحبزادہ حامدرضا اورعبداللطیف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان عام انتخابات، ضمنی الیکشن، سینیٹ اور مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button