یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی دیوانی نکلیں، پرتگال اور اسپین کا تاریخی میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا، انہوں نے فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ اسٹیڈیم جا کر دیکھا۔
یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور شوبز سرگرمیوں سے عارضی وقفے پر ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر میچ کے دوران لی گئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں اور وہ اس کھیل کو صرف تقریباً 10 فیصد جانتی ہیں، تاہم اسٹیڈیم کا ماحول، شائقین کا جوش اور میچ کا تجربہ انہیں بہت پسند آیا۔
یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس سے واضح ہوا کہ وہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہیں۔
واضح رہے کہ پرتگال اور اسپین کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈکپ کیریئر کا آخری میچ بھی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی خصوصی توجہ اس میچ پر رہی۔