نواز شریف نے بیرونی دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کیے، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، معین احمد وٹو

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین احمد خاں وٹو نے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے یوم تکبیر کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال قبل 28 مئی  1998 میں پاکستان دنیا کے نقشہ پر پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا پوری قوم اس دن کو یوم تکبیر کے طور پر مناتی ہے لوگ خوشی اورجشن مناتے ہیں ہمارے سائنسدانوں اور سیاسی لیڈروں نےایٹمی پروگرام کیلئے قربانیاں دیکر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا جب ہم 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرنے جارہے تھے اس وقت کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر بیرونی طاقتوں کا دباؤ تھا کہ ایٹمی دھماکے نہ کئے جائیں مگر قائد مسلم لیگ ن نےدباو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر ڈالے تھے بلوچستان چاغی کے پہاڑ آج بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں پاکستان کا دفاع انڈیا کے مقابلہ میں کہیں بہتر ہے حال ہی میں انڈیا کی جانب سے کی گئی جارحیت کا ہماری افواج معرکہ حق کی شکل میں منہ توڑ جواب دے چکی ہمارے نڈرفوجی جوانوں کی بدولت عسکری قوت کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے

مزید خبریں

Back to top button