یمنی فوج کا حوثیوں کیخلاف 24 گھنٹوں میں 133 کارروائیوں کا دعویٰ

صنعا(جانوڈاٹ پی کے)یمنی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے خلاف 133 کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کا ہے۔
یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیا کے اسلحے کے ذخائر، ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز اور گاڑیوں کو راکٹوں، توپ خانے اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔



