یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس موقع پر ان کے وکیل دلائل کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکیل کو آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔



