چین کی امریکا، ایران امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش


نئی دہلی(ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی۔
اپنے بیان میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ جنگ کے نتیجے میں خطے کے عوام کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔