ایران امریکا جنگ کے اثرات، 27 ممالک نے مالی مدد کیلئے عالمی بینک سے رجوع کرلیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا جنگ کے باعث معاشی مشکلات کے شکار 27 ممالک نے مدد کے لیے عالمی بینک سے رُجوع کرلیا۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ 27 ممالک ان 101 ممالک کا حصہ ہیں، جنہیں عالمی بینک کے ہنگامی مالیاتی نظام کی کسی نہ کسی شکل تک رسائی حاصل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دستاویز میں ان ممالک کا نام نہیں دیا گیا، نہ ہی درخواست کی گئی فنڈنگ کی صحیح رقم سامنے آ سکی ہے۔

ورلڈ بینک نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے جبکہ صدر اجے بنگا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کےلیے ادارہ مختلف ممالک کو 20 سے 25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ تک رسائی فراہم کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button