ڈپٹی کمشنر بدین کی زیر صدارت اجلاس، خواتین، بچوں، اقلیتوں اور ٹرانسجینڈر کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد کیا گیا اجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ، عوامی شکایات کے ازالے اور مختلف اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں انسانی حقوق کے حوالے سے ضلع میں پیش آنے والے معاملات، خواتین، بچوں، اقلیتوں اور ٹرانسجینڈر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔ مختلف محکموں کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق پیش رفت پر مبنی رپورٹس بھی پیش کی گئیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ خواتین، بچوں، اقلیتوں ٹرانسجینڈر اور دیگر کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ضلع میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس سلسلے میں عید کے بعد انسانی حقوق سے متعلق آگاہی کے لیے لاڑ کیمپس بدین میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے اجلاس میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری انور پارابی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری الطاف حسین میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو، ڈی ایس پی محمود بھوت، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، اسسٹنٹ کمشنر تلہار جامن داس سنارا، اسسٹنٹ کمشنر شہید فاضل راہو محمد عاطف شفیق، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو باگو ثناء اللہ صدر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ علی گل گبول، ڈی آئی بی انچارج محمد خان سومرو، جیوترم، خواجہ سرا فضیلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت

مزید خبریں

Back to top button