اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز! لاکھوں بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، ایم ایس ڈی ایچ ڈاکٹر کیو ثاقب وٹو سمیت محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 16 اپریل تک جاری رہے گی اور اس دوران ضلع بھر میں 6 لاکھ 55 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 2564 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں 141 فکسڈ ٹیمیں ویکسینیشن کیلئے موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ 5 سال تک کے بچوں کی تواتر سے ویکسینیشن اس مہلک وائرس سے انہیں محفوظ بنا سکتی ہے اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیو ویکسین کے دو قطرے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہمات میں ویکسینیشن کا سو فیصد حصول ممکن بنایا گیا، اس مہم کو بھی محنت اور لگن سے کامیاب بنائیں گے، والدین بچوں میں ویکسینیشن کے لیے ٹیموں سے تعاون کریں۔

مزید خبریں

Back to top button