جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سیریز 14 جولائی سے شروع ہوگی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آنے والی جنوبی افریقا ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم جمعہ کو کراچی پہنچ گئی۔ تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچنے والی وی وی آئی پی پروٹوکول کی حامل مہمان ٹیم کو قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل سیریز 14 سے 24 جولائی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی جبکہ مہمان ٹیم کی کپتان نیکی وین سورس ہیں۔ دونوں ٹیمیں 11 سے 13 جولائی تک شبینہ تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گی۔

سیریز کے آغاز سے قبل 13 جولائی کو ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوگی اور دونوں کپتان میڈیا سے گفتگو  کریں گے۔

سیریز کاپہلا نائٹ ٹی ٹوئنٹی میچ 14، دوسرا 17، تیسرا 19، چوتھا 22 اور پانچواں اور آخری میچ 24 جولائی کو طے ہے۔

سیریز کا مقصد آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کپتان فضا فیاض، الزوہہ حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہ نور، ماہم نزاکت، ماہنور زیب، میمونہ خالد، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز پر مشتمل ہے،محمد مسرور ہیڈ کوچ، عائشہ اشعر ٹیم مینجر  اورسابق ویمن انٹرنیشنل کھلاڑی جویریہ روف فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button