آئرلینڈ نےٹی20سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر دیا
بھارتی ٹیم155رنز کے تعاقب میں153رنزبناسکی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آئرلینڈ نے بھارت کو ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ بھارت کو مسلسل دوسرے ٹی 20 میں شکست کر دے آئرلینڈ نے سیریز میں دو صفر کی تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک رنز سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم 155 رنز کے تعاقب میں 9وکٹ پر 153رنز بناسکی۔ تلک ورماکی نصف سنچری اور ہرشت رانا کے 20رنز رائیگاں گئے جب کہ آئرلینڈ کے میٹ ہولارڈ اور جےمونڈرا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرش ٹیم نے پہلےکھیل کر 8وکٹ پر 154رنز اسکور کیے تھے جس میں ہیری ٹیکٹر 53 اور بین کالیٹز 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔



