’’آج رات گولیاں چلیں گی‘‘ ترجمان وائٹ ہاؤس کا فائرنگ واقعے سے قبل دیا گیا انٹرویو کلپ وائرل

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا ٹرمپ کی موجودگی میں ایک عشایئے کے دوران فائرنگ کے واقعے سے قبل دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے سالانہ عشائیے سے چند منٹ قبل کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ تقریب کے دوران ’کچھ گولیاں چلیں گی‘۔
کیرولین لیوٹ کا یہ جملہ دراصل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اور طنزیہ اندازِ تقریر کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں یہی الفاظ تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں توجہ کا مرکز بن گئے۔
WH Press Secretary @karolineleavitt says the president's speech tonight will be "classic Donald J. Trump."
Tune in to @FNSaturdayNight at 9 PM ET for @jimmyfailla's coverage of the White House Correspondents' Dinner. pic.twitter.com/k7jHhKvNlp
— Fox News (@FoxNews) April 25, 2026
اس تقریب کے ریڈ کارپٹ پر کیرولین لیویٹ سے پوچھا گیا کہ عوام صدر کی تقریر کے حوالے سےکیا توقع رکھیں جس پر انہوں نے کہا کہ ’وہ پوری طرح تیار ہیں۔ آج کی تقریر کلاسک ڈونلڈ ٹرمپ تقریر ہوگی، یہ تقریر مزاحیہ بھی ہوگی دلچسپ بھی اور اس میں کچھ گولیاں بھی چلیں گی۔ سب کو دیکھنا چاہیے، یہ بہت زبردست ہونے والا ہے‘۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتحال یکسر بدل گئی جب مرکزی ہال کے باہر سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر کیرولین لیویٹ کے الفاظ تیزی سے وائرل ہو گئے۔



