سہیل آفریدی کیلئے بڑا قانونی امتحان،وزیراعلیٰ انتخاب کیخلاف کیس14ستمبر کو مقرر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک اور اہم قانونی موڑ آگیا، سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے خلاف دائر درخواست وفاقی آئینی عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردی۔

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا، جس میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔سہیل آفریدی کے خلاف درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے منصب پر بحال کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔درخواست گزار شیر افضل مروت کا مؤقف ہے کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی ایسے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کی گئی جو سزا یافتہ ہیں، لہٰذا ان کی نامزدگی اور انتخاب کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button