ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، اسلام آباد میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج صبح موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دوپہر کے بعد مطلع ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں شہر کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہر میں دن بھر تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سمندری ہواؤں کے باعث حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button