خبردار،ہوشیار!آج آسکتی ہے آندھی اورطوفان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔11سے13مئی کے دوران مختلف اضلاع میں خطرناک موسم کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق11سے13مئی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں “سپر سیل” بننے کی توقع ہے جس کے باعث موسم انتہائی شدت اختیار کرسکتا ہے۔
لاہور، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آ سکتے ہیں جبکہ تیز ہوائیں کمزور انفراسٹرکچر کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔



