ڈی سی احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا یوم عشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ ایوان حسین کا دودہ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا یوم عشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہ ایوان حسین کا دودہ، دونوں ضلعی سربراہان نے مرکزی روٹ اور امام بارگاہ میں عزاداروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سبیلوں، روڈ کلیرنس، صفائی ستھرائی، ریسکیو اور ہیلتھ کیمپس سمیت دیگر انتظامات کی چیکنگ کی اور تمام متعلقہ کا محکموں کے افسران کو انتظامات کی مانیٹرنگ کے احکامات دیے جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کاروائی کا بھی عندیہ بھی دیا۔ اس موقع پر ماتمی جلوس اور امام بارگاہ منتظمین کا انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے روٹ اور امام بارگاہ میں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی اور پولیس افسران کو متحرک انداز میں تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے جوانوں کو جامع تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس اور امام بارگاہ میں داخلے کی بھی ہدایات بھی دیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ نویں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات سبیلوں اور مسٹ فینز سیاہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے اختتام تک اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ سکیورٹی کے بہترین انتظامات سے یوم عاشورہ پر امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا۔ عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں

مزید خبریں

Back to top button