اے سی گھوڑا باری سورٹھ مظہر کازیرِ تعمیر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محمد علی بلوچ کا دورہ

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاويد لطيف ميمن/جانوڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری سورٹھ مظہر نے عالمی بینک کے مالی تعاون سے جاری سیلیکٹ پراجیکٹ کے تحت زیرِ تعمیر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محمد علی بلوچ کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری سورٹھ مظہر نے عالمی بینک کے مالی تعاون سے جاری سیلیکٹ پراجیکٹ کے تحت زیرِ تعمیر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محمد علی بلوچ کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکول کی تعمیر کا آغاز مارچ 2025 میں کیا گیا تھا اور اب تک تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ منصوبہ رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ برقی تنصیبات، سولر سسٹم کی تنصیب اور اسکول کے لیے فرنیچر کی فراہمی بھی شامل ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے طلبہ جلد از جلد جدید اور بہتر تعلیمی ماحول سے مستفید ہو سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button