سجاول میں دو گروپوں میں خونی تصادم، ایک شخص جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول میں چھچ جہاں خان کے قریب قادریہ اسٹاپ کے نزدیک گاؤں لیموں ملاح میں معمولی بات پر ہونے والا تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

ملاح برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور فائرنگ کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ مظفر ولد اکبر ملاح جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے دوران فائرنگ سے ایک 10 سالہ بچی بھی شدید زخمی ہوگئی، جبکہ زخمیوں میں سکندر، حسین، اکبر، نثار، یونس، رسول بخش، یوسف اور دیگر شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے ٹھٹھہ اور کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمے کی کارروائی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button