بدین:معذورملازم پرمبینہ تشدد،متاثرہ شخص کی انصاف کی اپیل،ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن / جانو / ڈاٹ / پی کے)بدین کی کوسکی روڈ پر واقع ڈاکٹر اشرف سومرو اسپتال میں کام کرنے والے ایک ہاتھ سے معذور ملازم ارشد ملاح پر عمران پنجابی نامی شخص نے مبینہ طور پر تشدد کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق بدین کی کوسکی روڈ پر واقع ڈاکٹر اشرف سومرو کے اسپتال میں کام کرنے والے ملازمین سے عمران پنجابی کا کسی معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران اس نے لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے ارشد ملاح کو شدید زخمی کر دیا زخمی ارشد ملاح نے احتجاج کرتے ہوئے بدین پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ عمران پنجابی نے بلاوجہ اس پر شدید تشدد کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ بدین ماڈل تھانے کے سٹی تھانے میں این سی بھی درج کرا چکا ہے ارشد ملاح کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب شخص ہے اور ایک ہاتھ سے معذور بھی ہے، لیکن اس کے باوجود اس پر اتنا تشدد کیا گیا کہ اس کی پیٹھ پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں اس نے ایس ایس پی بدین اور ایس ایچ او بدین سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور اس پر تشدد کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button