کراچی میں 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ: سندھ پولیس کی بڑی کارروائی کا اعلان


کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سیف سٹی منصوبے کے تحت سندھ پولیس نے 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، جبکہ ان گاڑیوں کے خلاف یکم جولائی سے کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ اقدام ان گاڑیوں کے خلاف ہے جو فروخت کے باوجود ابھی تک نئے مالک کے نام منتقل نہیں ہوئیں یا جن کے مالکان کے کوائف مکمل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والی گاڑیاں بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بلیک لسٹ گاڑیوں کی مکمل فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ایسی گاڑیاں ضبط بھی کی جا سکتی ہیں جبکہ مالکان پر جرمانے بھی عائد ہوں گے۔
سندھ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پولیس پورٹل کے ذریعے اپنی گاڑی کی حیثیت چیک کریں اور اگر گاڑی بلیک لسٹ میں ہے تو یکم جولائی سے پہلے ملکیت کی منتقلی یقینی بنائیں۔