ویتنام کےجزیرے فوکوک میں سپیڈبوٹ الٹنےسے15بھارتی ہلاک

ہنوئی(جانوڈاٹ پی کے)ویتنام کےجزیرے فوکوک میں سپیڈ بوٹ الٹنے سے15بھارتی ہلاک ہوگئے۔جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویتنام کے جزیرے فوکوک کے قریب بھارتی سیاحوں کو لے جانے والی اسپیڈ بوٹ الٹ گئی، حادثے میں کم ازکم15افراد ہلاک ہو گئے۔ویتنام کے اس بڑے جزیرے میں پیش آنے والے واقعے میں ہلاک افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جزیرہ سیاحتی کشش کی وجہ سے کافی معروف ہے۔ہنوئی سے خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی ویتنام میں پیش آنے والے اس حادثے کے وقت کشتی میں 36 افراد سوار تھے، تاہم ریسکیو ٹیموں نے متعدد افراد کو بچا لیا اور انھیں اسپتال منتقل کیا۔



