نیتن یاہو کیلئے بڑا انتخابی چیلنج، اسرائیلی پارلیمنٹ کی 120 نشستوں پر آج ووٹنگ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اقتدار برقرار رکھنے کے لیے بڑے انتخابی چیلنج کا سامنا ہے، اسرائیل میں پارلیمنٹ کی 120 نشستوں کے لیے آج انتخابات ہوں گے، جبکہ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو کم از کم 61 نشستیں درکار ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو حکومت کی تبدیلی کے خواہش مند 67 ہزار اسرائیلی شہری ووٹ ڈالنے کے لیے امریکا اور یورپ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جس سے انتخابی مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
انتخابی جائزوں کے مطابق سابق آرمی چیف گادی آئزنکوٹ کے وزیراعظم بننے کے امکانات 52 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں، جبکہ موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کامیابی کے امکانات 28 فیصد بتائے گئے ہیں۔
انتخابات کے نتائج اسرائیل میں آئندہ حکومت کی تشکیل اور نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ تاہم حکومت سازی کے لیے 61 نشستوں کا ہدف حاصل کرنا کسی بھی امیدوار اور اس کے اتحادیوں کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔



