مودی حکومت کا متنازع ’’وندے ماترم‘‘ کے تحفظ کے لیے نیا قانون لانے کا فیصلہ، توہین پر 3 سال قید کی تجویز

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مودی حکومت نے متنازع قومی گیت "وندے ماترم” کی توہین کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سال تک قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ بل بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص وندے ماترم گائے جانے کے دوران جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالے یا تقریب میں خلل پیدا کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ "وندے ماترم” بھارت کا قومی ترانہ نہیں بلکہ قومی گیت (National Song) ہے، جبکہ بھارت کا سرکاری قومی ترانہ "جن گن من” ہے۔ اس کے باوجود مودی حکومت وندے ماترم کو بھی قانونی تحفظ فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مجوزہ قانون پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں بحث متوقع ہے، کیونکہ ماضی میں بھی وندے ماترم سے متعلق مختلف آراء سامنے آتی رہی ہیں۔

برصغیر کی تاریخ کے تناظر میں، قیامِ پاکستان سے قبل کئی مسلم رہنماؤں اور تنظیموں نے وندے ماترم کے بعض اشعار پر مذہبی اعتراضات اٹھائے تھے، ان کا مؤقف تھا کہ گیت کے بعض الفاظ اسلامی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مزید خبریں

Back to top button