ازبکستان کے نائب وزیراعظم آج پاکستان پہنچیں گے،ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدے میں بڑی پیشرفت متوقع

 اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خوجائیف آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ 20 اور 21 جولائی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں توسیع اور ترامیم سے متعلق پروٹوکول پر دستخط بھی متوقع ہیں۔مجوزہ معاہدے کے تحت چین کوریڈور کو اضافی تجارتی راستے کے طور پر شامل کیا جائے گا تاکہ خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سامان کی بلا تعطل نقل و حمل جاری رکھی جا سکے۔اس انتظام کے تحت پاکستان، ازبکستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے چین کے راستے تجارتی رسائی حاصل کرے گا، جبکہ ازبکستان کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button